ناروے: میوزکل فیسٹیولز کی قیمتوں میں اضافہ، اوسلو بشلیت سٹیڈیم میں ہونے والے دو روزہ فیسٹیول میں “پندرہ” فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ٹیکس میں تبدیلی کے بغیر ثقافت اور تفریحی زمرے میں گزشتہ سال جون سے اس سال جون تک قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات ناروے (SSB)
(اردو ٹریبئون ڈیسک ) ایک جائزے کے مطابق سال دوہزار چوبیس میں ناروے میں ہونے والے میوزیکل فیسٹیولز کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس میں سرفہرست دارالحکومت اوسلو میں 15 اور16 اگست کو بشلیت سٹڈیم میں ہونے والے میزک فیسٹیول جس ایلن واکر، سویڈیش ہائوس مافیا سمیت نارویجین انڈر گرائونڈ گلوکار شرکت اپنی دسیوں سالگرہ منارہا ہے۔ اس فیسٹیول کی ٹکٹ کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی ٹکٹ کی قیمت 1,699 NOK سے 1,999 NOK کردی گئی ہے۔
جائزہ میں شامل اوسلو میں ہونے والے دیگر فیسٹیولز میں سے، سب سے بڑا منعقد ہونے والا میوزک فیسٹیول، Tons of Rock at Ekebergsletta، دوسرے نمبر پر ہے اگر قیمت میں اضافے کی بات کی جائے تو اس میں ہفتہ وار پاس کی قیمت NOK 4,074 سے 4,499 تک کی قیمت کے ساتھ 9.45 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
تھوین پارک میں ہونے والے Øyafestivalen ” کی ہفتہ وار پاس کی قیمت اس سال ” NOK 3,799 سے بڑھا کر NOK 4,099 کردی گئی ہے جو کہ 7.32 تک کا اضافہ ہے۔
ہفتہ قبل آرگنائزر کے مطابق اس سال کے فیسٹیول کے پاس فروخت ہو چکے ہیں، جبکہ øya فیسٹیول کے آرگنائز کے مطابق کے کل ٹکٹوں میں سے 91 فیصد فروخت ہو چکے ہیں۔ تاہم Øyafestivalen کے کے ہیڈلائینرز کے حوالے سے سننے میں آیا ہے کہ انہوں نے 6 سے 10 اگست کو ہونے والے فیسٹیول میں اپنی پرفامنس منسوخ کردی ہے۔
ادارے شماریات ناروے (SSB) کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ٹیکس میں تبدیلی کے بغیر ثقافت اور تفریحی زمرے میں گزشتہ سال جون سے اس سال جون تک قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران مجموعی طور پر 2.6 فیصد دیکھنے میں آیا ہے۔