فرانس کے قومی دن کے موقع پر ملٹری پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر، آرمی چیف اورعالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔
فرانس کا قومی دن 14جولائی کو منایا جاتا ہے جو کہ اسی تاریخ کو 1789 ء میں برپا ہونے والے انقلاب فرانس کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔
رانس میں بیستائل ڈے کو قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس موقع پر دارالحکومت پیرس میں ملٹری پریڈ کا انعقاد کیا گیا جب کہ فرانس کی فضائیہ نے بھی شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے دوران ایک فوجی جوان نے فضا میں مارچ کے دوران اڑان بھر کے لوگوں کو حیران کر دیا جب کہ تقریب میں پیرس اولمپکس 2024 کی مشعل بھی روشن کئی گئیں۔
قومی دن کے موقع پر رات گئے ایفل ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ یہ تقریبات فرانس بھر میں رات گئے تک جاری ہیں، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
جولائی 14 سال 1789 کو بیسٹائل قلعے کو فتح کیا گیا تھا اور یہ کامیابی انقلابِ فرانس کا آغاز ثابت ہوئی تھی، پریڈ میں فرنسیسی صدر میکرون ،آرمی چیف اور عالمی رہنماؤں نے شرکت کی تھی جب کہ 4 ہزارسے زائد فوجی اہلکاروں نے بھی تقریب میں حصہ لیا۔
Load/Hide Comments