سپین انگلینڈ کو ہرا کر چوتھی بار یورپی فٹبال کا چیمپئن بن گیا
جرمنی کے شہر برلن میں یورپین فٹبال چیمپئین شپ کا فائنل سپین اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب بہترین کھیل پیش کیا گیا تاہم سپیین کی پوزیشن میچ میں مضبوط دکھائی دی۔ تاہم سپین نے 2-1 سے ہرا کر چوتھی بار یورو کپ کا ٹائٹل نام کرلیا
سپین کی جانب نیکو ولیم نے سینتالسویں منٹ میں پہلا گول کیا انگلینڈ کی جانب سے 73ویں منٹ میں پالمار نے گول کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔ میچ جیتنےکے لئے دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور کوشش کی گئی تاہم 86ویں منٹ میں سپین کی ٹیم نے گول کرکے فتح پر مہر ثبت کردی۔
سپین نے فرانس کو ہرا کر فائنل کیلیے کوالیفائی کیاتھا جب کہ انگلینڈ نے ڈچ ٹیم کو زیر ہراکر مسلسل دوسری بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
Load/Hide Comments