یونان: دارالحکومت ایتھنز کے مرکز میں حضرت امام حسین (ر) کی شہادت اور دیگر شہدا کربلا کی یاد میں سالانہ جلوس نکالا گیا۔
رپورٹ: خالد مغل۔ ایتھنز
یونان میں بھی نواسۂ رسول حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کی لازوال قربانی کی یاد میں محرم الحرام نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں یونان کے شہر ایتھنز میں حضرت امام حسین (رض) اور شہدا کربلا کی یاد میں سالانہ جلوس نکالا گیا۔ جلوس شہر کے مرکز اومونیا سے برآمد ہوا اور مختلف راستوں سے گزرتا ہوا یونان کی پارلیمنٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔
جلوس میں شرکا نے علم، تعزیہ، جھولا اُٹھا رکھا تھا اور عزاداران جلوس کے دوران ماتم داری اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔ یونان میں مُقیم مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی شیعہ برادری نے اس جلوس میں شرکت کی اور حضرت امام حسین اور شہدا کربلا کو بھرپور خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
Load/Hide Comments