ناروے:روسی حملوں سے دفاع کے لیے یوکرین کو روس کے خلاف ایف 16 جنگی طیارے دینے کا اعلان کیا ہے

ناروے روسی حملوں سے دفاع کے لیے یوکرین کو چھ F-16 لڑاکا طیارے عطیہ کرے گا، وزیر اعظم جوناس گہر سٹور کے مطابق یہ طیارے کیف کے لیے اہم ہوں گے۔

ہم 2024 کے دوران یوکرین کو ایف 16 طیارے کی فراہمی کا ارادہ رکھتے ہیں، یووناس گہر ستورے

رپورٹ کے مطابق یوکرین نے طویل عرصے سے اس جدید ترین لڑاکا طیاروں کی درخواست کی ہوئی ہے تاکہ وہ انہیں روسی حملوں کے خلاف استعمال کر سکیں۔  اس حوالے سے ناروے کے وزیر اعظم یووناس گہر ستورے نے کہا کہ ہم 2024 کے دوران یوکرین کو ایف 16 طیارے کی فراہمی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیف میں روسی فضائی حملوں کے خلاف اپنا دفاع انتہائی اہم ہے۔

نیدرلینڈز اور ڈنمارک کے بعد ناروے تیسرا یورپی ملک ہے جو یوکرین کو ایف 16 طیارے عطیہ کرے گا۔

گزشتہ برس گہر سٹور نے کیف کے دورے کے دوران کہا تھا کہ ناروے یوکرین کو F-16 لڑاکا طیارے عطیہ کرے گا مگر انہوں نے تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا اور نہ یہ بتایا تھا کہ وہ یوکرین کو کتنے طیارے فراہم کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں