ناروے میں “مائگرین” (آدھے سر کا درد) کے مریضوں میں اضافہ، بیماری کے باعث ہزاروں لوگ چھٹی پر، حکومت کو کئی سو ملین کرونے کا نقصان
ناروے میں، 800,000 سے زائد لوگ “آدھے سردرد” کے اس مرض میں مبتلا ہیں۔
سرکاری میڈیا این آر کے کی رپورٹ کے مطابق ناروے میں “مائگرین” (آدھے سر کا درد) کے مریضوں میں قدرے اضافہ ہوا ہےجس کے باعث ہزاروں لوگ چھٹی پر چلے گئے ہیں اور حکومت کئی سو ملین کرونے اس مد میں ادا کرررہی ہے۔
حکومت کا مائگرین کے مریضوں کے لیے کئی سو ملین بڑھتے ہوئے اخراجات بھی درد سر بن چکے ہیں، بیماری کے باعث تنخواہ لینے والےمائگرین کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس نے ریاست کو ایک سال میں کئی سو ملین کرونر کا نقصان پہنچایا ہے۔ تاہم اس درد سے چھٹکارے کے لیے اب زیادہ لوگ بہتر ادویات تک رسائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
NTNU کے اعداد و شمار کے مطابق، ناروے میں، 800,000 سے زائد لوگ اس مرض میں مبتلا ہیں اور مریضوں کو اپنا علاج کروانے میں کافی وقت لگتا ہے جس کے باعث بہت سے لوگ بیمار ہو جاتے ہیں اور کام یا اسکول سے طویل عرصے تک دور رہتے ہیں۔