ناروے: شاہی محل پر پٹرول بم سے حملہ
دارلحکومت اوسلو میں شاہی محل کے دروازے پر دو پٹرول بمب پھنکے گئے۔
ناروے، اوسلو( اردو ٹریبیون) تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز دارالحکومت اوسلو میں واقع شاہی محل کے دروازے پر دو پٹرول بم پھینکے گئے۔ حملہ آور کو پولیس نے گرفتا کرلیا ہے جس کا تعلق بیلاروس ہے اور عمر پچاس کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔
پیر کی سہ پہر ناروے کے رائل پیلس میں پولیس کو یہ بم فائر کرنے کا کہہ کر دو پٹرول بم پھنک دیے تاہم خوشقسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
اوسلو پولیس کے مطابق حملہ آور کے پاس اور بھی پٹرول سے بھری بوتلیں تھیں، اس کا مقصد واضح نہیں تھا اور وہ زیادہ نقصان پہنچانے میں ناکام رہا۔
Load/Hide Comments