یونان : ایک اور ماہی گیری کا جہاز 283 تارکین وطن کو لے کر یونان کے جزیرے کریتی پہنچ گیا

ایتھنز ( خالد مغل)  یونانی حکام کے مطابق تقریباً 300 تارکین وطن کو یورپ لے جانے والا ماہی گیری کا جہاز آج بحیرہ روم میں ایک بڑے ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت یونان کے جزیرے کریتی (غاودوس) پر پہنچ گیا ہے۔

کوسٹ گارڈ  کے عملے نے یہ واضع کیا ہے کہ 283 تارکین وطن میں سے کوئی بھی زخمی یا بیمار نہیں اور سب خیریت سے ہیں۔

کوسٹ گارڈ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ پیر کی علل صبح گشت کے دوران حکام کو یہ اطلاع ملی تھی کہ تارکین وطن کو لے جانے والا ایک جہاز کریت کے جنوب میں تیز ہواؤں اور لہروں سے لڑ رہا ہے۔

کوسٹ گارڈ کے دو جہازوں، چار تجارتی بحری جہازوں اور دو چھوٹی نجی کشتیوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا، اور تارکین وطن کا جہاز جنوبی کریت کے ایک چھوٹے سے جزیرے غاودوس  (GAVDOS)  سے 18 ناٹیکل میل (20 میل) دور جنوب میں واقع تھا۔ ماہی گیری کی کشتی آخر کار اپنے انجنوں کے ساتھ گاوڈوس کی بندرگاہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی، اور تارکین وطن بحفاظت اتر گئے۔

یونانی اداروں نے ابھی تک اس بات کا واضع طور پر اعلان نہیں کیا ہے کہ تارکین وطن کا تعلق کن ممالک سے ہے یا انہوں نے اپنے سفر کا آغاز کس مقام سے کیا تھا۔

حالیہ مہینوں میں کریتی میں غاودوس جزیرہ مشرقی لیبیا سے بحیرہ روم کو عبور کرنے والے تارکین وطن کی کشتیوں کے لیے ایک اہم مقام بن گیا ہے۔ عام طور پر، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا کے لوگ جو یورپ میں بہتر زندگی کی تلاش میں ہیں، خطرناک، زیادہ بھیڑ بھاڑ والے جہازوں پر جگہ کے لیے اسمگلروں کو ہزاروں ڈالر ادا کرتے ہیں۔

جون 2023 میں، ایک زنگ آلود ٹرالر جو تقریباً 750 افراد کو مشرقی لیبیا تبروک سے اٹلی لے کر جا رہا تھا، جنوب مغربی یونان کے قریب ڈوب گیا تھا جس میں سینکڑوں افراد ڈوب گئے تھے۔ صرف 104 مسافر زندہ بچ سکے تھے اور 82 لاشیں نکال لی گئیں تھی۔

ساحلی محافظوں نے بتایا ہے کہ پیر کو غاودوس پہنچنے والے تارکین وطن کو کریتی جزیرے کی مغربی بندر گاہ کے ایک قصبے خانیہ  (CHANIA)  لے جایا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں