پاکستان: حکومت نے فون ٹیپنگ کرنے کی اجازت دے دی
حکومت پاکستان نے قومی سلامتی کے پیش نظر اور جرم کے خدشے کے تناظر میں آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دے دی۔
پاکستانی نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) ایکٹ کی دفعہ54کے تحت آئی ایس آئی کو فون ٹیپنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن نے باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کیلئے کم ازکم گریڈ 18 کا آفیسر تعینات کیا جائے گا، مذکورہ آفیسر کو کال، میسج یا کسی بھی کال کو ٹریس کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔
Load/Hide Comments