
فرانس میں ہونے والے انتخابات میں بائیں بازو کی جماعت نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے لیکن کوئی بھی اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔
دوسرے مرحلے میں بائیں بازو کے اتحاد نیو “پاپولر فرنٹ” نے انتہائی دائیں بازو کے مقابلے میں اپ سیٹ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کرلی ہیں۔ نیو پاپولر فرنٹ نے 182 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے مرکزی اتحاد کے 168 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
30 جون کوہونے والے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں واضح نتایج سامنے نہیں آئے تھے۔
واضح رہے کہ پہلے مرحلے کے انتخاب کے بعد دائیں بازو کی رہنما میرین لی پین کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت “نیشنل ریلی” اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کامیابی حاصل کرنے کی توقع تھی تاہم 143 نشستیں حاصل کرنے کے بعد اب تیسرے نمبر پر ہیں۔