بھارت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا

بھارت کے 177 رنز کے ہدف میں جنوبی افریقا کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی دو وکٹیں 12 رنز پر گر گئیں۔ کوئنٹن ڈی کک اور ٹرسٹن ٹبس نے تیسری وکٹ پر 58 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی تاہم ٹرسٹن ٹبس 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کوئنٹن ڈی کک 39 رنز بناکر کلدیپ کو کیچ دے بیٹھے تاہم کلاسن نے تیز اننگز کھیلیں اور 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔کوئنٹن ڈی کک 39 رنز بناکر کلدیپ کو کیچ دے بیٹھے تاہم کلاسن نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ میچ کا سنسنی خیر آخری اوور آخری اوور شروع ہوا جہاں جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 16 رنز درکار تھے تاہم ہاردک پانڈیا کی گیند پر سوریا کمار یادیو نے ملر کا باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑا۔ اگلی گیند پر 4 رنز بنے پھر تیسری پر ایک رن بن سکا۔ چوتھی گیند پر بھی ایک رن آیا، اگلی وائیڈ بال ہوئی جس کے بعد پانچویں گیند پر ربادا کیچ آؤٹ ہوئے اور اس طرح انڈیا 17 سال بعد دوسری بار سنسنی خیز مقابلے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا فاتح بن گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں