اسرائیل کو بلڈوزر فروخت کرنے والی امریکی کمپنی ناروے میں بلیک لسٹ قرار

 کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کی وجہ ناروے کو اس بات کی تشویس ہے کہ  کہ  کمپنی کے  بلڈوزر اسرائیلی فوج استعمال کرتی ہے جو غزہ کے فلسطیبنیوں کے خلاف استعمال کررہی ہے۔

امریکی کمپنی کو بلیک لسٹ کرتےہوئے ناروے کی سب سے بڑی پینشن فنڈ نے گزشتہ دنوں یہ اعلان کیا ہے کہ  ان کو خدشہ ہے کہ اس کمپنی کے آلات اسرائیلی فوج غزہ میں تباہی کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔

ناروے کی سب بڑی پینشن فنڈ ” کے ایل پی” کی سربراہ کرن عزیزنے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی کمپنی کیٹر پلر ایک طویل عرصے سے اسرائیل کو بلڈوزر اور دوسرے آلات فراہم کر رہی ہے۔ یہ بلڈوزر اور دوسرے آلات فلسطینیوں کے گھر ، عمارات، مساجد ، ہسپتال اور مارکیٹیں مسمار کرنے میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ تاکہ بین الاقوامی قانون کے خلاف قائم کی جانے والی یہودی بستیوں کے لیے جگہ خالی اور راستہ ہموار کر سکے۔

ناروے نے پچھلے مہینے ہی فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کیا ہے۔

کرنن عزیز کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج اس کمپنی کے آلات اور مشینری کو غزہ میں جاری اپنی جنگی مہم کے لیے بھی استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا اس بنیاد پر یہ خدشہ ہے کہ امریکی کمپنی اسرائیل کے ساتھ مل کر انساسی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ دونوں جگہوں پر کرنے میں حصہ دار ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں