ایک اور 44 سالہ برطانوی شہری یونان کے جزیرے پر مردہ حالت میں پایا گیا
ایتھنز (ویب ڈیسک) 44 سالہ برطانوی شہری جمعہ کی صبح اسپیچس Spetses کی پرانی بندرگاہ پر مردہ پایا گیا۔
حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس کے سر کے بائیں جانب زخم آئے ہیں اور موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا گیا ہے۔ ان کی لاش آج دوپہر پیریا Peiraia منتقل کی جائے گی۔
یہ شخص کلاسک ریگاٹا میں حصہ لینے والی ایک بحری کشتی کے عملے کا رُکن تھا جو کہ آجکل اسپیچس جزیرے پر جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاش کو گزرنے والی ایک سیل بوٹ کے عملے نے دیکھا جس کے بعد انہوں نے بندر گاہ کے حکام کو مطلع کیا۔
Load/Hide Comments