یونان : سپریم کورٹ کے صدر کے گھر پر پٹرول بم حملہ، اہلکار زخمی

یونان ( خالد مغل)  ایتھنز کے مضافاتی علاقے پاپاگو Papagou میں سپریم کورٹ کے صدر کی رہائش گاہ کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے پیٹرول بم پھینک کر اسے ذخمی کر دیا۔ یہ پیٹرول بم اس پر اڈھی رات کو اس وقت پھینکا گیا جب وہ رات کی ڈیوٹی پر معمور تھا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ حملہ رات کو 12.45 بجے کے قریب ہوا، افسر کے چہرے اور ہاتھ پر چوٹیں آئیں اور اسے قریبی فوجی اسپتال میں فوری منتقل کر دیا گیا۔

آگ نے باہر کھڑی پولیس کی ایک گشتی کار کو بھی تباہ کر دیا۔

آٹھ فائر فائٹرز پر مشتمل فائر بریگیڈ کے عملے نے جائے وقوع پر پہنچ کر فوری آگ بجھائی۔

اس حادثے کے بعد جمعرات کی صبح تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ تا ہم یہ واضح نہ ہو سکتا کہ اس حملے کا مقصد پولیس اہلکار کو نقصان پہنچانا تھا یا سپریم کورٹ کی سربراہ (صدر) ایوآنا کلاپا Ioanna Klapa کو نقصان پہنچانا تھا۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست کے سلامتی ادارے نے ابتدائی تحقیقات کی ہیں۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملے کا مقصد گارڈ پر تھا یا وہ سپریم کورٹ کی سربراہ Ioanna Klapa تھا۔

حکومت کی جانب سے اس حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اور زخمی افسر کی جلد صحت یابی کی خواہش کی گئی ہے جبکہ حکومتی ترجمان پاولوس ماریناکیس Pavlos Marinakis  نے ایک بیان میں کہا کہ:

ہماری جمہوریت اور اس کے ستون، عدلیہ اور اس کے حکام کو ڈرایا نہیں جا سکتا۔”

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں