پاکستان جرمن پریس کلب برلن کے جنرل سیکرٹری مطیع اللہ نے خالد حمید فاروقی مرحوم کے خدمات پر تمغہ امتیاز دلوانے کے لیے سفیر پاکستان کو یاداشت وقرارداد پیش کردی
چانس کارڈ میں پاکستان کا نام نہیں اس لیے پاکستانی لوگ اس کی بنیاد پر جرمنی آنے کی کوشش نہ کریں، بھارتی وی لاگرز کی بیشتر ویڈیوز حقائق کے برخلاف یا بھارتی حالات کے مطابق ہوتی ہیں جب کہ پاکستانیوں کے لیے معاملات اس سے الگ ہیں۔ سیدہ ثقلین
جرمن پاکستان پریس کلب برلن اور کراچی پریس کلب کے ممبران کی وفد نے سفیر پاکستان سے سفارت خانے میں ملاقات کی جس میں پاکستان کے سیاسی بدلتے صورتحال، اسائلم سیکر کےلیے پاکستان پاسپورٹ کی بندش، پی ائی اے کی بحالی. پاکستان میں اسٹوڈنٹس و فیملی ویزہ میں تاخیر اور اپائنٹمنٹ نہ ملنے جیسے اور دیگرامور تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر جرمنی میں پاکستانی سفیرسیدہ ثقلین نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل ہم ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیاھے کہ کون سے اسائلم سیکرکو پاسپورٹ کا اجراء نہیں کیا جائے۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ واضح ہوجائے پی او سی کارڈ سمیت دیگر نادرا کے ایشو پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جارہا ھے۔
سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ جرمن حکومت کے ساتھ انویسٹمنٹ کی کئی یاداشتیں سائن کر چکے ہیں لیکن اس حوالے سے جرمن حکومت بھی نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کےلیے تیار کی منتظر ہے اور آئندہ چند ماہ میں اس حوالے سے پیشرفت گی۔
اس موقع پر جرمن پاکستان، جرمن پریس کلب برلن کے جنرل سیکرٹری مطیع اللہ نےدیگر مہمان صحافی کے ساتھ ملکر سنئیر صحافی خالد حمید فاروقی مرحوم کے خدمات پر تمغہ امتیاز دلوانے کے لیے سفیر پاکستان کو یاداشت وقرارداد پیش کی جبکہ سفیر پاکستان نے یقین دہانی کروائی کہ پاکستان وانسانیت کے خدمات سرانجام دینے شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے