فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

فیصل واوڈا نے توہین عدالت کیس میں جواب عدالت میں جمع کروا دیا جس میں غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے موقف اپنایا کہ 5 جون سماعت میں عدالت نے دوبارہ جواب جمع کرانے کا موقع دیا علما کرام سے مشاورت کی جس کے مطابق معافی مانگنے میں کوئی حرج نہیں ۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ میں مزید بہتری لانا تھا ۔

۔
سپریم کورٹ سمیت عدلیہ کا احترام کرتا ہوں اسلامی تعلیمات کے مطابق حق سچ کی بات کرنی چاہیے ، انصاف کی فراہمی عدلیہ کی ذمہ داری ہے فیصل واوڈا نے استدعا کی کہ پریس کانفرنس سےعدلیہ کا وقارمجروح ہوا توغیرمشروط معافی مانگتا ہوں، توہین عدالت کی کاروائی ختم کی جائے ۔ خود کوسپریم کورٹ کے رحم و کرم پرچھوڑتا ہوں۔ سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کی سماعت 28 جون کو ہوگی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں