ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلہ: بھارت نے بنگلہ دیش کو باآسانی شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 47ویں میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو باآسانی 50 رنز سے شکست دے دی۔

اینٹیگا میں کھیلے گئے سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون کے میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔

کپتان نجم الحسن شنٹو کی 40 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، تنزید حسن 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

رشاد حسین نے 10 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی، محمود اللہ 13 رنز پر ارشدیپ سنگھ کا نشانہ بنے، شکیب الحسن 11 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کو وکٹ دے بیٹھے۔

لٹن داس 13 رنز پر ہاردک پانڈیا کا نشانہ بنے، توحید ہریدوئے 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے، ہاردک پانڈیا ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں