یونان: سیکینوس جزیرے پر دو فرانسیسی خواتین لاپتہ ہو گئیں

یونان (خالد مغل) یونان کے جزیرے سیکینوس ( Sikinos Island) پر ان دنوں چھٹیاں گزارنے کیلئے آنے والی دو فرانسیسی خواتین 73 سالہ فرانکوئس اور 64 سالہ میری غیر ملکی سیاح ہفتے کے روز سے لاپتہ ہیں۔ یہ دونوں خواتین مختلف ہوٹلوں میں ٹھہری تھیں لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان دونوں کا آپس میں رابطہ تھا۔

ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے انہیں ان دنوں یونان میں گرمی کی زبردست گرمی کی لہر میں ہائیکنگ کرنے سے بھی خبردار کیا گیا تھا۔

لاپتہ ہونے والے دو فرانسیسی سیاحوں کو تلاش کرنے کے لیے سکینوس میں تحقیقات جاری ہیں، مقامی افراد اور حکام غاروں، گرجا گھروں، ساحلوں اور آثار قدیمہ کے مقامات کی تلاش کر رہے ہیں جبکہ ان کی تلاش میں تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

اب تک کی تازہ ترین معلومات کے مطابق دونوں خواتین سیاحوں کی تلاش بے نتیجہ ہے جبکہ پولیس فورسز، فائر سروس، میونسپل اہلکار اور رضاکار، بشمول قریبی جزیرے ایوس کی ٹیمیں بھی ان خواتین کی مشترکہ تلاش میں حصہ لے رہے ہیں۔

 یاد رہے کہ یونان ان دنوں ہیٹ ویو کی زد میں ہے، جون کے اوائل میں گرمی کی لہر نے یونان میں چار غیر ملکی سیاحوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

 یونان میں ہفتے کے روز درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ ہفتے کے دوران ملک میں گرمی کی لہر بتدریج کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

یونان میں محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق، درجہ حرارت گرتا رہے گا اور عارضی طور پر معمول کی سطح پر واپس آ جائے گا۔

 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں