
ریسکیو حکام کے مطابق ہاکس بے کے سمندر میں ڈوبنے والے 4 افراد میں سے ایک خاتون سمیت 3 افراد کو بچا لیا گیا ہے جب کہ چوتھے لاپتہ شخص شہریار کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور کراچی کے فیڈرل بی ایریا کے رہائشی ہیں۔
سندھ حکومت نے کراچی کے ساحلی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی تھی۔