روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 24 سال کے بعد شمالی کوریا کا دورہ کر رہے ہیں

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 24 سال کے طویل عرصے بعد شمالی کوریا جا رہے ہیں وہ دو روزہ دورے پر آج شمالی کوریا پہنچیں گے۔

کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے دورے میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ملاقات کریں گے۔ پیوٹن کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے گزشتہ ستر سالوں میں برابری، باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر اچھے تعلقات اور شراکت داری کو فروغ دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں