
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی اور مطلع ابر آلود رہا جبکہ درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ سے نیچے چلا گیا۔
سرد ہوا کے باعث موسم بھی سرد ہوگیا اور شہریوں نے ایک بار پھر سے گرم کپڑے پہن لیے۔ دن بھر سورج بادلوں کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلتا رہا اور سردی کے ساتھ ساتھ گرمی کی شدت بھی رہی۔
آئندہ پانچ دنوں میں بارشوں کا سلسہ جاری رہنے کا امکان ہے۔