
حالیہ یورپی یونین کے ہونے والے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی لہر یورپ کو دھو رہی ہے۔ جس کے اثرات ناروے پر بھی مرتب ہونگے؟
لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی وزارت خارجہ ناروے کی سٹیٹ سیکرٹری ماریہ ورٹیریشین نے ایک ناروے کو نجی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپ یونین کا الیکشن ہمارے لیے اتنا ہی اہم جتنا ووٹ دینے کا حق رکھنے والوں کے لیے ہے۔ ناروے یورپی یونین کے بہت قریب ہے اور یورپی یونین کے ساتھ ای ای اے کے معائدے کے تحت دیگر چیزوں کے علاوہ EEA معاہدے کے ذریعے EU سے قریب سے جڑا ہوا ہے۔ لہذا، یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں جو کچھ منظور کیا جاتا ہے اس کا زیادہ تر اطلاق ناروے پر بھی ہوتا ہے۔ جیسے پلاسٹک کی پیداوارکے حوالے سے اجازت ہو یا کسی قسم کے موبائل چارجرز یا پھردفاعی صنعتی تعاون جیسے بڑے معامالات کی رہنمائی لی جاتی ہے۔
موسمیاتی تبدیلی؟
یورپی یونین کے ماہر اور یونیورسٹی آف اوسلو کی ایسوسی ایٹ پروفیسرکیرسٹان آئوکرسٹ نے نجی اخبار(ی وی گے) کو بتایا کہ پچھلی مدت میں، ای یو کمیشن نے گرین انرجی کی منتقلی پر توجہ مرکوز کی اور اس حوالے سے بہت سے پالیسیوں کو اپنایا بھی گیا۔ اور اب بھی جب بات آب و ہوا اور ماحولیاتی پالیسی کی ڈیویلپمنٹ کی ہو تو ہم ممکنہ طور پر دیکھ رہے ہیں۔ دو ہزار تئیس میں یورپین پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ 2035 سے نئی ایندھن والی کاروں کی فروخت پر پابندی لگا دی جائے، جس کے زیادہ تر ممالک میں “انتہائی دائیں بازو” کی جماعت سختی سے خلاف ہے۔
اگر انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں یورپی پارلیمنٹ میں زیادہ بااثر ہو جاتی ہیں تو ماحولیاتی پالیسی پر بریک لگا سکتے ہیں جس کا تعلق ناروے سے ہے۔ یورپی پارلیمنٹ دو پارلیمانی گروپوں میں تقسیم ہے، جس میں سیاسی جماعتیں ہیں جبکہ دائیں بازو کے گروپوں نے (آئی ڈی) اور ای سی آر) کی قیادت میں ایک بہترین انتخاب کیا ہے۔تاہم، یورپی یونین کے صدر ارسولا وان ڈیر لیین کے ساتھ ای پی پی سب سے بڑا گروپ بنا دکھائی دیتا ہے۔
یو ایس این میں ڈیپارٹمنٹ آف انڈسٹریل اکنامکس استریٹیجی اور پولیٹیکل سائنس کے پروفسیر جان ایرک گرائنڈھیم نے نارویجین اخبار(وی گے) سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس وقت ناروے اور یورپی یونین کے بارے میں ایک بڑی اور اہم ڈیبیٹ کی ضرورت ہے کہ ہمیں ایک ایسے سیاسی نظام کے ساتھ کیسے تعلق رکھنا ہوگا؟ جو ہمارے فیصلے کیے بغیر ہم پر اثر انداز ہوتا ہے۔
ناروے کے ایک عام فرد واحد کو یورپی یونین کی کیوں پروا کرنی چاہئیے؟
ناروے میں کام کرنے والوں پر یورپ یونین کی پالیسیز کیوں اچر انداز ہوتی ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ایک بہت بڑی برآمدی صنعت ہے جسے یورپی یونین کے سیاسی اداروں کے تحت ریگولیٹ کیا جاتا ہے اور ان کے فیصلے براہ راست ناروے کی مارکیٹ اور یہاں کام کرنے والے ملازموں پر اثر انداز کرتے ہیں۔