
یونان کے مختلف شہروں میں جلسوں میں اورسیز پاکستانیوں اور پی ٹی آئی یونان کے کارکنان سے خطاب اور کارکنان سے ملاقاتیں کی
یونان (خالد مغل) ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد رضا کوٹلہ ان دنوں پی ٹی آئی یونان کے کارکنان کی دعوت پر یونان کے دورے پر ہیں جہاں وہ پی ٹی آئی کارکنان اور پاکستانی اورسیز محنت کش مزدوروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی یونان کے صدر احمد نور، سینئر رہنما پی ٹی آئی یونان ملک امجد لہڑی، ساجد نصیر اور مرزا رفاقت حسین کی قیادت میں یونان کے دارالحکومت ایتھنز اور دیگر شہروں میں جلسوں کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے کارکنان اور پاکستانی اورسیز سے خطاب میں کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کے کارکنان کا فوری رہا کیا جائے اور ملک میں غیر جانبدارانہ شفاف انتخابات کرائے جائیں۔
پی ٹی آئی یونان کے کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنے لیڈرعمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں منشور دیا، اس مشکل وقت میں کارکنان عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جب بھی ہمیں خان صاحب اواز دیں گے ہم انشاءاللہ لبیک کہتے ہوئے خان صاحب کے ساتھ ہوں گے۔
اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے اہم مسئلے کو بھی اٹھایا گیا کہ اورسیز پاکستانیوں کے لیے موجودہ حکومت مشکلات پیدا کر رہی ہے جس میں حالیہ ہونے والے یورپ سے معاہدے شامل ہے۔ ایم پی اے چوہری شاہد رضا نے یقین دلایا کہ میں انشاءاللہ اپ لوگوں کی اواز حکام بالا تک پہنچاؤں گا لیکن اپ لوگوں نے صبر کا دامن نہیں چھوڑنا کیونکہ اورسیز پاکستانی ملک پاکستان کی ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔