ٹرمپ: مشرق وسطیٰ کا 3 ہزار سال پرانا مسئلہ حل کے قریب

اردو ٹریبیون (لاہور ڈیسک)

واشنگٹن میں امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ تنازع کو ہزاروں سال پرانا مسئلہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ تقریباً 3 ہزار سال بعد یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم صرف غزہ میں امن نہیں بلکہ پورے خطے میں مکمل امن حاصل کریں گے، اور اگر ایسا ہوا تو یہ ایک حیرت انگیز کامیابی ہوگی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کے لیے واضح سرخ لکیر کھینچیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حماس اس منصوبے کو منظور کرلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں