سندھ میں 35 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین سے انکار کر دیا

کراچی کے والدین کی بڑی تعداد نے پولیو مہم میں حصہ نہیں لیا

اردو ٹریبیون (لاہور ڈیسک)

سندھ میں حالیہ پولیو مہم کے دوران 35 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق ان میں سے 34 ہزار والدین کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی کے 8 ہزار سے زائد والدین شامل ہیں۔

سندھ کے 25 اضلاع میں یکم تا 7 ستمبر تک چلائی گئی اس مہم میں کراچی میں 21 لاکھ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم والدین کی جانب سے ویکسین سے انکار نے مہم کے اہداف پر اثر ڈالا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں