سندھ حکومت کا خواتین کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹیز پروگرام
شرجیل میمن: خواتین اور طالبات کو باوقار اور محفوظ سفر کی سہولت ملے گی
اردو ٹریبیون (لاہور ڈیسک)
کراچی میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ حکومت رواں ہفتے خواتین اور طالبات کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرے گی۔ یہ پروگرام خواتین کی روزمرہ آمدورفت کو آسان بنانے، وقت اور اخراجات کی بچت کے ساتھ محفوظ اور باوقار سفر فراہم کرنے کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر درخواست گزار خواتین کو اسکوٹیز الاٹ کرے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خواتین کو تعلیم، ملازمت اور دیگر شعبوں میں زیادہ خودمختاری دلانے کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔
Load/Hide Comments