امریکہ: مشی گن کے چرچ میں فائرنگ، دو ہلاک آٹھ زخمی

اردو ٹریبیون (لاہور ڈیسک)

امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں ایک چرچ کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور، جس کی شناخت 40 سالہ تھامس جیکب سینفورڈ کے طور پر ہوئی ہے، اپنی گاڑی کو چرچ کے مرکزی دروازے سے ٹکرا کر اندر داخل ہوا اور خودکار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ واقعے کے وقت چرچ میں درجنوں افراد عبادت میں مصروف تھے جس کے باعث شدید افراتفری پھیل گئی۔ پولیس کی فوری کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے چرچ میں آگ لگانے کی بھی کوشش کی تاہم شعلوں پر بروقت قابو پا لیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں