یونان: جشنِ یومِ آزادی پر سفارتخانہ پاکستان ایتھنز میں پرچم کشائی، بڑی تعداد میں بین الاقوامی سفرا کی شرکت

یونان میں تعینات پاکستانی سفیر عامر آفتاب قریشی نے معرکہ حق و جشنِ یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر بین الاقوامی سفرا کی موجودگی میں پرچم کشائی کی اور صدرِ مملکت پاکستان اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ ایتھنز (خالد مغل) دنیا بھر کی طرح آج یونان میں بھی جشن یومِ آزادی نہایت […]
یونان سے پاکستانیوں کی ملک بدری کا سلسلہ نہ رُک سکا

یونان سے پاکستانیوں کی ملک بدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، یونان سے مزید پاکستانیوں اور جارجیائی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ ایتھنز (خالد مغل) یونان سے ہیلینک پولیس نے 15 جولائی 2025، منگل کو یورپی سرحدوں کی محافظ پولیس فرونٹیکس کے تعاون سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے 40 پاکستانی شہریوں […]
یونان: مالاکاسا ریفیوجیز کیمپ کے نزدیک اوروپو کے جنگلات خوفناک آگ کی لپیٹ میں

یونان کا زرعی جنگلاتی علاقہ اوروپووس دوپہر کو لگنے والی خوفناک آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ تیز ہواوں کے باعث آگ تیزی سے پھیل چکی ہے۔ آگ ریفیوجی کیمپ کے پاس لگی ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں مہاجرین رہائش پزیر ہیں۔ ایتھنز (خالد مغل) اوروپووس میں اس وقت آگ قابو سے باہر ہے، […]
یونان: اسرائیلی سفارتخانہ ایتھنز کے سامنے ہزاروں افراد کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

یونان میں اسرائیلی سفارتخانہ کے سامنے ہزاروں یونانیوں نے فلسطینیوں سے یکجہتی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں یونانی بچوں کی بھی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی. ایتھنز (خالد مغل) احتجاجی مظاہرے کی کال کمیونسٹ پارٹی کے لیبر ونگ پامے نے دی جس میں ہزاروں یونانیوں، بچوں اور درجنوں مزدور یونینوں نے بھرپور شرکت […]
اوسلو: ناروے کے جنوب مغربی ساحل کے قریب فلوٹنگ آفشور ونڈ انرجی کا ایک نیا تجرباتی منصوبہ

اوسلو (محمد زنیر) — وزیراعظم یوہانس گوہر ستورے نے فارن پریس ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک ملاقات میں بتیا کہ ناروے کے جنوب مغربی ساحل کے قریب فلوٹنگ آفشور ونڈ انرجی کا ایک نیا تجرباتی منصوبہ آج شروع کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ آیا صنعتی حلقوں کی جانب […]
ناروے: پاکستانی نژاد ڈرامہ نگار ٹونی عثمان کی پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بُھٹو کے متعلق تھیٹر کے لئے نارویجن زبان میں ڈرامے کی تیاریاں

بُھٹو ناروے میں اوسلو (اردو ٹریبون رپورٹ) ناروے کے پاکستانی نژاد ڈرامہ نگار ٹونی عثمان پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بُھٹو کے متعلق تھیٹر کے لئے نارویجن زبان میں ایک ڈرامے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں بُھٹو کی چھیالسویں برسی چار اپریل کے روز اوسلو میں اداکاروں کے لئے آڈیشن […]
بیوی کا چیٹ جی پی ٹی کے بہکاوے میں آکر شوہر سے طلاق کا مطالبہ

یونانی خاتون نے چیٹ جی پی ٹی کے جوابات پڑھ کر شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔ یونانی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق خاتون نے ٹیسوگرافی کے جدید طریقے کار جاننے کےلیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا۔ خیال رہے کہ ٹیسوگرافی کافی یا چائے کے کپ کو پڑھنے کا قدیم فن ہے۔ میڈیا رپورٹس […]
پاکستان نے دنیا کا پہلا رافیل طیارہ مار گرایا، فرانسیسی اہکار نے تسلیم کر لیا

فرانسیسی اہلکار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے رافیل طیارہ مار گرایا ہے اور حکام ابھی مزید نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلی جنس اہلکار نے آج سی این این کو بتایا کہ بھارتی فضائیہ کے زیر انتظام ایک رافیل لڑاکا طیارہ پاکستان نے مار گرایا ہے، جس میں پہلی […]
یونان: پاکستانی کمیونٹی نے مل کر شاندار طریقے سے رنگا رنگ عید ملن پارٹی منائی

ہر سال کی طرح فروگ موبائل اور ڈائریکٹر ابراہیم فیض کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں ایتھنز کے مقامی ہال میں عید ملن پارٹی کا شاندار اہتمام کیا گیا جس میں تمام پاکستانیوں نے مل کر خوب رنگ جمائے۔ اس محفل کا مقصد کمیونٹی کے افراد میں آپسی محبت، بھائی چارے اور ثقافتی […]
اوسلو: ناروے میں سندس فاؤنڈیشن کے لیے چیریٹی شو کا انعقاد

ناروے (اردو ٹریبون) پاکستان یونین ناروے کے زیر اہتمام 10 اپریل 2025 کو جے کے ہال، شیلر میں سندس فاؤنڈیشن کے لیے چیریٹی شو منعقد ہوگا۔ پروگرام میں گلوکارہ شبنم مجید، صحافی ثمینہ پاشا، قوال علی بادشاہ اور اداکارہ صائمہ قریشی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ رہے ندس فاؤنڈیشن پاکستان میں تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا […]