بھارت: بھارتی فوج کے 5اہلکار مشقوں کے دوران سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہوگئے، اہلکار مشقوں کے دوران سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ کر مرنے والوں میں 4 اہلکار ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر شامل ہے جن کی لاشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکار مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل پر معمول کی مشقیں کررہے تھے کہ اس دوران فوجی اہلکار ٹینکوں […]

پاکستان: سپریم کورٹ میں 3 مزید ججز نے حلف اٹھا لیا۔ 3 نئے ججز کے حلف لینے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں 3 نئے ججز کے حلف برداری کی پُروقار تقریب چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے تینوں ججز سے حل لیا۔ 3 نئے ججز کے حلف لینے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ حلف لینے والوں میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عقیل احمد عباسی اور […]

“عوام پاکستان” پاکستان میں “نئی” سیاسی پارٹی کا قیام۔۔۔

پاکستان میں نئی سیاسی پارٹی کا قیام سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نئی پارٹی بنالی، “عوام پاکستان“ کا باقاعدہ اعلان 6 جولائی کو ہوگا، 20 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 80 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرلی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان برقرار ہے، ہفتے کےدوسرے روز ہنڈریڈ انڈیکس نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 1258 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر 80 ہزار پر پہنچ گیا۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی […]

کرپٹو ایکسیچینج ’بائنانس‘ پر ساڑھے 22 لاکھ ڈالر کا جرمانہ۔۔۔

بھارت کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ (ایف آئی یو) نے ملکی انسداد منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج کمپنی بائنانس پر 22 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ لگا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کی […]