پاکستان: پشین سے تعلق رکھنے والے مسٹر پاکستان سید بلال غرشین نے مالدیپ میں ہونے والی ایشیئن چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

پشین سے تعلق رکھنے والے نوجوان تن ساز (باڈی بلڈر) اور مسٹر پاکستان سید بلال غرشین نے مالدیپ میں ہونے والی ایشیئن چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ سید بلال غرشین نے کہا ہے کہ میں 3 دفعہ مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیت چکا ہوں لیکن میرا ایک خواب تھا کہ میں مسٹر ایشیاء […]

سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کی واپسی کیلئے حج پروازوں کا سلسلہ جاری، رواں سال ایک لاکھ ساٹھ ہزار پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کیا۔

سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کی واپسی کیلئے حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے ۔  رواں سال سرکاری اور غیر سرکاری حج سکیموں کے تحت ایک لاکھ ساٹھ ہزار پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کیا۔عازمین حج کی واپسی کیلئے حج پروازوں کا عمل اگلے ماہ کی 21 تاریخ کو مکمل ہو جائے گا۔

آرمینیا نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

آرمینیا نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق آرمینیا کی وزارتِ خارجہ نے جمعے کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آرمینیا غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوامِ متحدہ کی قرارداد کی حمایت کرتا ہے اور […]

شادی کی خبروں پر ثانیہ مرزا کے والد کا ردعمل آگیا

بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بیٹی کی کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل دیا ہے میڈیا میں حال ہی میں ثانیہ مرزا اور فاسٹ بولر محمد شامی کی مستقبل میں شادی کرنے کی افواہیں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں۔ یہ سب اس وقت شروع […]

ٹی20 ورلڈ کپ 2024: سپر ایٹ مرحلے میں افغانستان کو شکست، بھارت کامیاب

ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بھارت نے سوریا کمار یادیو اور جسپریت بمراہ کی عمدہ کارکردگی کی بدولت افغانستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔ برج ٹاؤن، باربیڈس میں کھیلے گئے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں کچھ […]

شاہد آفریدی اسرائیلی گروپ کے ساتھ سیلفی کے بعد خبروں کی زد میں۔۔۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے ایک اسرائیلی گروپ ’نارتھ ویسٹ فرینڈز آف اسرائیل‘ کی جانب سے اپنے دو اراکین کی شاہد آفریدی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی تھی، جس میں لکھا گیا تھا کہ کہ شاہد آفریدی نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ہمارے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ سوشل میڈیا […]

حماس کو ہم ختم نہیں کر سکتے، اسرائیلی فوج نے حماس کو شکست نہ دینے کا اعتراف کر لیا

اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے اسرائیلی چینل 13 کے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ یہ کام ناممکن تھا۔ انہوں نے کہا کہ حماس کو تباہ کرنے اور اسے مٹانے کا کام محض عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے کیونکہ حماس ایک نظریہ ہے ایک جماعت ہے یہ لوگوں کے دلوں […]

اسرائیلی سفیر نان سینس باتیں کر رہی ہیں، مئیر فلپ کلو

برسلز کے مئیر فلپ کلوز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیلجیئم میں اسرائیلی سفیر بہت سی ’نان سینس‘ باتیں کر رہی ہیں۔ برسلز کے شہریوں کے تحفظ کے بارے میں سوچنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کیلئے ہم ہر وہ مناسب فیصلہ کریں گے جس کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے یہ بات […]

ثانیہ مرزا نے بھارتی کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ثانیہ مرزا نے بھارتی کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جَلد ہی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔ یاد رہے کہ ثانیہ مرزا معروف قومی کرکٹر شعیب ملک […]

ٹی20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن وائٹ بال ٹیموں کی کپتانی سے مستعفی، سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے بھی انکار کردیا۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باعث نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے وائٹ بال ٹیموں کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔   دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن تینوں فارمیٹس میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں نیوزی لینڈ گروپ مرحلے […]