کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر افغانستان میں ہلاک

دہشتگرد عبدالمنان سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ فائل فوٹو

ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک ٹی ٹی پی شوریٰ ملاکنڈ کے کمانڈر عبدالمنان عرف حکیم اللہ کو افغانستان کے صوبہ کنڑ کے ضلع اسد آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگرد عبدالمنان باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ، بارودی سرنگ کے دھماکوں میں ملوث تھا، اس کے علاوہ ہلاک دہشتگرد چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد عبدالمنان ٹی ٹی پی لیڈر عظمت اللہ محسود کا دست راست تھا، عبدالمنان باجوڑ میں دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں کلیدی کردار ادا کرتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد عبدالمنان نے 2007 میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی تھی، عبدالمنان نے سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں حصہ لیا، دہشتگرد عبدالمنان کے بھائی طارق عرف اسد کا تعلق بھی کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والی تنظیموں میں ٹی ٹی پی سرفہرست ہے، افغان دہشتگردوں کی آماجگاہیں افغانستان کے علاقےکنڑ، نورستان، پکتیکا، خوست و دیگر علاقوں میں ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں