پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمرخان نے ماؤنٹ ایلبرس سر کرکے پہلی پاکستانی بن گئیں

پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمر خان نے یورپ کی سب سے اونچی چوٹی سر کرلی، یہ پہلی پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے یورپ کی سب سے اونچی پہاڑی ماؤنٹ ایلبرس کی چوٹی پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔ثمرخان پہلی پاکستانی ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایلبرس سرکی اور واپسی پر سنو بورڈ پر نیچے اتریں, واضح رہے کہ ماؤنٹ ایلبرس یورپ کی سب سے بلند پہاڑی ہے جو روس اور یورپ میں واقع ہے۔

یورپ کی سب سے اونچی پہاڑی ماؤنٹ ایلبرس کی اونچائی 5ہزار642 میٹر ہے، ثمرخان کو اس چوٹی کو سر کرنے کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخوا کا تعاون حاصل تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں