یونان میں منڈی بہاوالدین ڈھوک کاسب کے معاروف استاد عمر حیات فاروق (مرحوم) کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب
        یونان میں منڈی بہاوالدین ڈھوک کاسب کے معاروف استاد عمر حیات فاروق (مرحوم) کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد مسجد دارالامان ایتھنز میں کیا گیا۔
عمر حیات فاروق (مرحوم) نے زندگی درس و تدریس کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ سفارتخانہ پاکستان ایتھنز کے ڈاریکٹر ایف آئی اے بلال اسلم خان سمیت پاکستان کمیونٹی یونان کی بڑی تعداد میں شرکت۔
ایتھنز (خالد مغل)
گزشتہ دنوں منڈی بہاوالدین کے گاوں ڈھوک کاسب میں ہزاروں طلبا کو تعلیم کی روشنی دینے والا چراغ بجھ گیا۔
گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول ڈھوک کاسب کے معاروف استاد عمر حیات فاروق (مرحوم) اپنے پیشے کے ساتھ بے پناہ محبت رکھنے والے ایک مدبر، بہترین استاد اور باہمت شخص کے حامل تھے جو کہ نہ صرف تعلیم بلکہ اپنے گاوں میں فلاحی اور سماجی کاموں کیوجہ سے بھی جانے جاتے تھے۔
عمر حیات فاروق مرحوم نے 35 سال تعلیمی خدمات سرانجام دیں جس سے ہزاروں بچے علم کی روشنی سے مستفید ہوئے۔
گزشتہ روز ایتھنز میں بھی مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی، زکرِ نعت، اجتماعی فاتحہ خوانی و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یونان بھر سے مذہبی جماعتوں کے اکابرین کے علاوہ صحافی، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد ثناخوانوں نے نبی مہربان رحمت العالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونان کے معاروف محمد نواز ہزاروی اور قاری محمد الیاس گولڑوی نے کہا کہ بےشک ہم سب نے ایک دن واپس اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے اگر ہمارے اعمال اچھے اور نیک ہوں گے تو ہمارا رب ہم سے راضی ہو گا۔
مقررین نے کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں ہم مرحوم عمر حیات فاروق کے خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
سفارتخانہ پاکستان ایتھنز میں تعئینات ڈاریکٹر ایف آئی اے بلال اسلم خان نے بھی یونان میں مرحوم کے چھوٹے بھائی معاروف صحافی چوہدری ظفر ساہی سے تعزیت کرتے کہا کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند کرے، بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، مرحوم کے بچوں سمیت جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
مرحوم عمر حیات فاروق کی رفاہی خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کیلئے دعائیں کی گئی۔
تقریب کے آخر میں مرحوم کے چھوٹے بھائی معاروف صحافی چوہدری ظفر ساہی کی جانب سے تمام حاضرینِ محفل کا شکریہ ادا کیا گیا۔
      
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 