اردو ٹریبیون (لاہور ڈیسک)

بحیرہ روم کے جزیرے ایبیزا میں طوفان گیبریل کے بعد موسلا دھار بارشوں نے زندگی مفلوج کر دی۔  شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں جہاں درجنوں گاڑیاں جزوی طور پر ڈوب گئی ہیں اور لوگ پانی میں چلتے پر مجبور ہیں۔

بارشوں کے باعث فیری سروسز معطل ہو گئیں جبکہ مسافر کیچڑ سے بھرے راستوں میں پناہ ڈھونڈتے رہے۔ سپین کی محکمۂ موسمیات AEMET نے بتایا کہ ایبیزا اور فورمینتیرا میں صرف 12 گھنٹوں کے دوران 180 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ایبیزا فائر بریگیڈ کے سارجنٹ خوسے انتونیو لوپیز نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ فائر عملے کو اب تک تقریباً پچاس سیلابی واقعات سے نمٹنا پڑا ہے۔