ناروے میں جاری یوتھ فٹبال کپ میں پاکستانی نوجوانوں نے دھوم مچادی پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم اور پاکستان بیٹر فیوچر ٹیموں کی فتوحات کا سلسہ جاری ہے۔
انڈر 17 اور 15 کیٹگری میں بوائز ٹیموں نے جہاں میدان مارا، تو گرلز نے بھی ہار نہیں مانی اور ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ برابر کر دیا۔
اردو ٹریبون (اوسلو) ناروے میں جاری یوتھ فٹبال کپ میں پاکستان بیٹر فیوچر نے اپنے نے دوسری گروپ میچ میں زبردست کارکردگی دکھا کر سب کو حیران کر دیا۔ جہاں ایک طرف لڑکوں کی ٹیموں نے دونوں کیٹگریز میں شاندار فتوحات سمیٹیں، وہیں لڑکیوں نے دلیرانہ مقابلہ کرتے ہوئی میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔
انڈر 15 کیٹگری میں بیٹر فیوچر لڑکوں کی ٹیم نے برگن نورڈ کی ٹیم کو تین کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دے دی۔
میچ کی شروعات میں سخت مقابلہ جاری رہا اور پہلے ہاف وقفے سے قبل احمد علی نے گول کر کے کو سبقت دلائی۔
دوسرے ہاف میں محمد رفاعی نے اسکور کو 0-2 کر دیا، جبکہ تیسرا گول انتال نے احمد علی کی مدد سے کر کے ٹیم کو ناقابلِ شکست برتری دلائی۔ آخری 15 منٹوں میں نے مکمل کنٹرول حاصل کیے رکھا اور مخالف ٹیم پر حملے جاری رکھے۔
دوسری جانب بیٹر فیوچر گرلز نے انڈر 15 کیٹگری میں سند سپورٹس کلب کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے ابتدا میں ہی گول کھانے کے باوجود لڑکیوں نے ہمت نہ ہاری۔ پہلے ہاف کے اختتام سے کچھ دیر قبل بیٹر فیوچر کی جانب سے
زبردست گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا گیا۔
دوسرے ہاف میں کی دونوں ٹیموں نے حملے جاری رکھے، مگر گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ میچ 1-1 سے ختم ہوا، مگر ٹیم کی کارکردگی نے سب کو متاثر کیا۔ انڈر 17 کیٹگری میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے روستاد راسک سپورٹس کلب کے کو چھ کے مقابلے میں صفر گول سے ہرا کر میچ اپنے نام کرلیا۔
تینوں ٹیمیں کل اپنا آخری گروپ میچ کھیلیں گی