اوسلو (اردو ٹریبون) — معروف پاکستانی خاندان کے جواں سالہ بیٹے علی مرتضیٰ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز منگل، 8 جولائی 2025 کو اوسلو کے Central Jamaat Ahle Sunnat میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

مقامی کمیونٹی، دوست احباب، عزیز و اقارب، مختلف سماجی و مذہبی تنظیموں کے نمائندگان اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں جنازے میں شرکت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔ مرحوم کو بعد نمازِ جنازہ Alfaset Gravlund (Alfasetveien 5) میں سپردِ خاک کیا گیا۔

نمازِ جنازہ کے موقع پر کئی افراد آبدیدہ نظر آئے، یاد رہے علی مرتضی گزشتہ ہفتے ای 6 موٹروے پر ایکسیڈنٹ میں وفات پاگئے تھے۔