یونان میں خاتم النبیین رسول اکرم ﷺ کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام سمیت دیگر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے یومِ عاشور 10 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
یومِ عاشور کے حوالے سے یونان کی مختلف امام بارگاہوں میں علم بردار جلوسوں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری رہا۔
یونان کی مختلف امام بارگاہوں میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں کی کربلا میں دی گئی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
یونانی دارالحکومت ایتھنز میں یورپ کی سب سے بڑی امام بارگاہ عزاء خانہ یاصاحب الزماں(ع) (کامینیا) میں عزا داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شبیہ ذوالجناح، تعزیہ اور علم مبارک کے ساتھ جلوس بھی برآمد کیا گیا۔
یومِ عاشور پر مجلسِ عزاء منعقد کی گئیں، جن میں علمائے کرام اور ذاکرین واقعۂ کربلا کے پس منظر، امام حسین علیہ السلام کے مشن اور شہداء کربلہ کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی۔
عزاء دارون نے کی جانب سے غمِ حسین میں نوحہ خوانی اور عزاداری کی گئی۔
خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مجلس میں حاضرین کیلئے دودھ کی سبیلیں اور لنگر کا خصوصی بندوبست کیا گیا۔
آخر میں اسلام اور اس کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں