اوسلو (نمائندہ اردو ٹریبون) – ناروے میں مقیم معروف پاکستانی خاندان کے نوجوان چشم و چراغ، بلال ناصر ایک دلخراش ٹریفک حادثے میں وفات پا گئے۔ مرحوم کا تعلق اوسلو کے ممتاز خاندان شیخ طارق ، شیخ ناصر محمود، شیخ ساجد محمود، شیخ خالد محمود اور شیخ آصف محمود سے تھا۔ بلال ناصر، حاجی شیخ عبد الخلیل مرحوم کے پوتے اور شیخ آصف محمود کے صاحبزادے تھے۔
یہ افسوسناک واقعہ 4 جولائی کو پیش آیا، جب بلال ناصر سڑک حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
بلال ناصر کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی آج بروز جمعہ المبارک، 4 جولائی کو مسلم سنٹر فیورست، اوسلو میں شام 5 بجے سے 7:30 بجے تک منعقد ہو گی۔
دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔
نمازِ جنازہ کے انتظامات اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
50% LikesVS
50% Dislikes