پاسداران انقلاب نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغ دیئے۔

ایرانی اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی تصدیق کی ہے۔

قطر نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کو روکنے میں کامیاب رہا 

قطری وزارت دفاع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی  پیشگی احتیاطی اقدامات کے باعث حملے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

قطری وزارت دفاع کے مطابق قطر کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد یو اے ای کی فضائی حدود خالی ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

دبئی اور ابوظبی ایئرپورٹ کی پروازوں کو مختلف ممالک کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے
فضا میں موجود پروازیں متبادل راستوں کی جانب منتقل کر دی گئی ہیں

 

ایرانی فوج نے کہا ہے کہ قطر میں امریکی ایئربیس پر تباہ کُن اور مضبوط میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

 

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ ایران پر کسی بھی حملے کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گے۔ ایران پر کیے گئے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا۔

 

دوسری طرف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز  نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے سے قبل آگاہی دی تھی

امریکی اخبار نے مزید کہا کہ ایران نےامریکی فوجی اڈے پر حملے سے قبل قطری حکام کو بتادیا تھا۔

نیو یارک ٹائمز نے یہ بھی کہا کہ ایسا ہی معاملہ 2020ء میں امریکی ہاتھوں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد بھی سامنے آیا تھا اور
تب ایران نے اپنے جنرل کے قتل کے بعد عراق میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل گرائے تھے اور عراق کو پہلے سے ہی آگاہ کردیا تھا

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی میڈیا کے ذریعے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہامریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی اطلاع پہلے ہی دے دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes