
کرسمس کا جشن صرف مسیحی ممالک تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ دنیا بھر میں بہت سے لوگ اس تہوار کو مناتے ہیں۔
ہر ملک اور علاقے میں لوگ اپنی نسلی اور ثقافتی روایات کے مطابق اس تقریب کو ایک خاص انداز میں منعقد کرتے ہیں۔
تحریر : خالد مغل یونان
یونان میں بھی دنیا بھر کی طرح آج کرسمس (ایو) ایونینگ نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
یونان کے تمام چھوٹے بڑے شہر اور قصبوں میں لوگ کلیسیاوں میں کرسمس پر خصوصی طور پر عبادات کیلئے جمع ہوتے ہیں۔
جبکہ دارالحکومت ایتھنز سمیت یونان کی تمام چھوٹے بڑے شہوروں کو برقی قمقموں کے ساتھ دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔
شہریوں نے اپنے گھروں کو بھی کرسمس کے تہوار پر برقی قمقموں سجایا ہوا ہے۔
کرسمس کا تہوار امن، خوشیاں اور پیار کا پیغام لاتا ہے ہر عمر کے افراد شہر کے وسط میں سیر سپاٹے کرتے، سیلفیاں بناتے اور ایک دوسرے کو تحائف دیتے دکھائی دئتے ہیں۔
بچے ایک مخصوص لباس زیب تن کر کے اور مخصوص انداز میں گھروں کا دروازاہ کھٹکٹا کر، بازاروں اور دکانوں میں کرسمس گیت (کارول) سناتے ہیں اور لوگ انہیں چاکلیٹ، میٹھائیاں، تحائف اور پیسے دیتے ہیں۔
یونانی میں مقیم پاکستانی مسیح برادری بھی کرسمس کا دن اپنے ثقافتی طریقے کے ساتھ بھرپور طریقے سے مناتی ہے۔
یونان میں کرسمس پر ایک کشتی کو برقی قمقموں سے سجائے جانے کا پرانا رواج ہے جسے آج بھی سجایا جاتا ہے جو کہ یونانیوں کے پیشے بادبانی اور بحری جہازوں پر کام کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔
دورِ حاضر میں اب یونانی کرسمس ٹری کو برقی قمقموں سے سجاتے ہیں اور کشتی کو سجانے کا رجحان اب کم دکھائی دیتا مگر یونان میں مختلف ٹاون ہال اسے آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
یونان میں کرسمس کے تہوار پر مخصوص قسم کی میٹھائیاں بھی ہر گھر میں تیار کی جاتی ہیں۔ جن میں میلو ماکرونیا، کروبیےدیس شامل ہیں جو کہ نہایت ہی لذیز اور مذیدار ہوتی ہیں۔ بچے، جوان اور بڑھے انہیں بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔
بچوں کیلئے کرسمس کے حوالے سے خصوصی تفریح گاہوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں جھولے، کھیلوں اور میٹھائیوں کے اسٹال نصب کئے گئے ہیں جن سے بچے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
یونان میں آج سے اسکولوں کی چھٹیوں کا بھی آغاز ہو گیا ہے جو کہ 7 جنوری 2025 تک جاری رہیں گی۔