
محکمہ موسمیات یونان کے مطابق کریسمس کی تعطیلات کے دوران بارش، گرج چمک، کم درجہ حرارت اور برفباری سے ملک بھر کے کئی علاقوں کو متاثر کرنے کی توقع ہے۔
اتوار کو مغربی علاقوں، مشرقی جزائر، مشرقی مقدونیہ اور تھریس میں مقامی بارشوں کی توقع ہے۔ دوپہر اور شام کے اوقات میں کریت، مشرقی ایجیئن جزائر، اور دودیکانیسا پر الگ تھلگ گرج چمک کے ساتھ طوفان کا امکان ہے۔
سوموار سے ایتھنز سمیت آتیکا کے مختلف علاقے بھی طوفانی بارشوں کی زد میں رہیں گے، جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
درجہ حرارت شمال میں 8-12 ڈگری سینٹی گریڈ، بیشتر دیگر علاقوں میں 13-15 ڈگری سینٹی گریڈ اور جنوب میں مقامی طور پر 16-17 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ شمالی مین لینڈ یونان کے کچھ حصوں میں صبح اور شام کے اوقات میں ٹھنڈ پڑنے کی توقع ہے۔