پاکستان:بارشوں کی پیشگوئی، 14 سے 16 نومبر تک برفباری اور بارشوں کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں 14سے16نومبر تک موسلادھاربارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 14سے 16نومبر کے دوران پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے،جمعرات سے ہفتے کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش متوقع ہے۔

 کل لاہور،فیصل آباداورگوجرانوالہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے،بارشوں کے باعث سموگ میں کمی کا قوی امکان ہے۔

دوسری جانب پاراچنار شہر اور ضلع کرم کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا،بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں