پاکستان: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوےاسٹیشن پر دھماکہ، درجنوں زخمی متعدد جاں بحق

پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے مطابق دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے آج صبح  کوئٹہ  ریلوے سٹیشن پر ٹرین کا انتظار کرنے والے بلوچ مسافروں کو  نشانہ بنایا ہے، دہشتگرد تنظیم کے دھماکے میں کئی معصوم شہری شہید ہوئے، یہ وہ مقامی افراد تھے جو روزمرہ کی زندگی کے معمولات کے تحت سفر کر رہے تھے۔

اردوٹریبون (پاکستان، کوئٹہ) قانون ناٖذ کرنے والے ادروں کے مطابق  دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے آج صبح  کوئٹہ  ریلوے سٹیشن پر ٹرین کا انتظار کرنے والے بلوچ مسافروں کو  نشانہ بنایا ہے، دہشتگرد تنظیم کے دھماکے میں کئی معصوم شہری شہید ہوئے، یہ وہ مقامی افراد تھے جو روزمرہ کی زندگی کے معمولات کے تحت سفر کر رہے تھے۔ یہ خود کش حملہ نہ صرف بلوچستان کے مقامی شہریوں کے لیے افسوسناک ہے بلکہ اس بات کا غماز ہے کہ  شدت پسندی اور دہشت گردی کے جھوٹے مقاصد کے تحت بے گناہ انسانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔

بی ایل اے کی جانب سے ایسے حملے جو بے گناہ بلوچ عوام کو نشانہ بناتے ہیں، نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ ان کی شدت پسندی نے تمام  معصوم بلوچوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں