یونان میں صحافی برادری نے شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 147واں یوم ولادت عقیدت واحترام سے منایا
یونان میں علامہ اقبال کا 147واں یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا گیا اس موقع پر پاکستان جرنلسٹس کلب (رجسٹرڈ) یونان کے دفتر میں صحافی برادری نے کیک بھی کاٹا۔
دنیا بھر کیطرح ایتھنز میں بھی مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ ولادت آج نہایت عقدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر یونان میں صحافی برادری نے پاکستان جرنلسٹس کلب (رجسٹرڈ) یونان کے دفتر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں مصورِ پاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔
صدر پاکستان جرنلسٹس کلب یونان میاں وقار احمد نے مصورِ پاکستان ڈاکٹر محمد اقبال کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیس کرتے ہوئے کہا کہ:
علامہ اقبال کو اس لئے حکیم الامت کا خطاب دیا گیا کہ انہوں نے عالمِ اسلام کے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کے حل پیش کئے اور ان ہی کے دو قومی نظریہ کیوجہ سے پاکستان ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے وجود میں آیا اور آج ہم اس خودمختار ریاست میں پرسکون زندگی بسر کر رہے ہیں۔
تقریب میں شریک پاکستان جرنلسٹس کلب (رجسٹرد) یونان کے نائب صدر تنویر احمد ساقی، جنرل سیکریٹری جاوید بلوچ، فنانس سیکریٹری چوہدری عبدالقیوم بدر، کواڈی نیٹر میاں صغیر احمد، محمد عرفان بھٹی، خالد مغل نے بھی شاعرِ مشرق کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے خوبصورت اشعار پڑھے اور ان کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائیں بھی مانگیں۔