سید سخاوت علی ایشائی کوچز اور ریفریز کورس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے دبئی پہنچ گئے
ایشین یوگ آسن اسپورٹس فیڈریشن نے سید سخاوت علی کو متحدہ عرب امارات اسپورٹس فار آل فیڈریشن کے تحت ایشیائی کوچز اور ریفری کورس میں شرکت کیلئے مدعو کیا ہے۔
یوگاچاریہ وسیم طائی نے اُردو ٹربیون کو بتایا کہ سخاوت علی اور عائشہ طائی دبئی میں ایشین یوگ آسن اسپورٹ فیڈریشن کی جنرل کانگریس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
کراچی(ڈیسک) یوگاچاریہ وسیم طائی (پرائیڈ آف پرفارمنس، حکومت پاکستان)، صدر، یوگا فیڈریشن آف پاکستان اور پاکستان یوگ آسن اسپورٹ فیڈریشن نے کھیلوں کے معروف آرگنائزر سید سخاوت علی اور عائشہ طائی کو 2 سے 5 نومبر تک یو اے ای اسپورٹس فار آ ل فیڈریشن کے زیر اہتمام دبئی میں منعقد ہونے والے ایشیائ کوچز و ریفری کے تربیتی کورس میں شرکت کیلئے نامزد کیاہے۔ یہ کورس یو اے ای کی جنرل اتھارٹی آف اسپورٹس کی زیر نگرانی منعقد کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ اولمپک کونسل آ ف ایشیاء نے یوگ اسن کو ایک مسابقتی کھیل کے طور پر تسلیم کر لیا ہے اور اسے اگلے ایشیائی کھیل منعقدہ جاپان کے پروگرام میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ سید سخاوت علی اور عائشہ طائی ایشیائ تنظیم کے جنرل کانگریس اجلاس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کریں گے
نیز 4 سالہ مدت کے لئے (2024 تا 2028) تک منتخب ہونے والے نئے عہدیداران کے لئے ووٹنگ کے عمل میں بھی حصہ لیں گے۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں طویل عرصے سے یوگا کے کھلاڑیوں کی بڑی تعدادِ زیر تربیت ہے۔