قران پاک میں ولایت، ولی،اولیاء، کا ذکر نوے مرتبہ آیا ہے اور غوث اعظم نے بھی نوے سال عمر پائی ہے، ولایت کرامت کا نام نہیں ولایت استقامت کا نام ہے، علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی
قران پاک میں ولایت، ولی،اولیاء، کا ذکر نوے مرتبہ آیا ہے اور غوث اعظم نے بھی نوے سال عمر پائی ہے، ولایت کرامت کا نام نہیں ولایت استقامت کا نام ہے، علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی
یونان (ڈیسک) منہاج القران انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر ایتھنز میں روحانی محفل بسلسلہ بڑی گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی،سماجی،صحافی ،کاروباری شخصیات اور مریدین غوث پاک کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس روحانی محفل کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری مطیع اللہ نے کی، ثناء خوانوں نے مدحت رسولﷺ اور منقبت غوث اعظم پڑھ کر سماں بند دیا، جبکہ نظامت کے فرائض احمد فراز نے ادا کئے۔
علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے محفل سے خطاب کرتے نے کہا کہ:
شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمہؒ وہ ہستی ہیں جنہیں اللّہ تعالیٰ نے ولایت سے نوازا ہے آپ کو رسول اللہ ﷺ کا نائب بھی کہا جاتا ہے آپ کے قدماین شریفین کے بغیر روح زمین پر کوئی بندا مومن ولی نہیں بن سکتا جب تک اسکے کندھے پر آپ کا قدم نہ آئے، آپ نے تعلیمات سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہوئے کہاں کے محبوب سبحانی شاہ جیلانی نے بغداد کے منبر پر ستر ہزار افراد، صلحا اور سامعین کو نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے لوگو یہ دنیا ایک بازار ہے تھوڑی دیر کے بعد اس بازار میں کوئی باقی نہیں رہے گا۔ دکانیں بند ہونے کو ہیں، یہ جو چہل پہل بازارِ دنیا میں نظر آ رہی ہے، نہیں رہے گی۔ لوگو! تم اس دنیا کے بازار سے وہ سودا خریدو جس کی آخرت کے بازار میں ضرورت ہے۔ اس لیے کہ اس بازار کے بند ہونے کے بعد ایک اگلا بازار کھلنے والا ہے، اس بازار کی تیاری کرو۔
روحانی محفل کے اکتتام میں شرکاء نے کھڑے ہوکر آقا دوجہاںﷺ کی ذات پاک پر دورد وسلام پڑھا، مملکت پاکستان اور یونان میں امن وسلامتی، خوشحالی و ترقی اور امت مسلمہ کی سربلندی کےلیے خصوصی طور پر دعائیں مانگی گئیں۔
محفل کے اختتام پر شرکاء کی لنگرغوثیہ سے تواضع کی گی۔