سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبر کو طلب

سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

وزارت پارلیمانی امور کا کہنا ہے سینیٹ کا اجلاس سہ پہر 3بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 4بجے ہو گا۔

اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ بھی قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ، حکومت نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

حکومت کی طرف سے آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ مسترد کر دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں