پاکستان:انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 روز کی توسیع کی جا رہی ہے۔

ٹیکس دہندگان 14 اکتوبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے مطالبے پر کی گئی۔

رات گئے ایف بی آر چیئرمین نے ایک اجلاس کی صدارت کی اور توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر رکھی گئی تھی اور اس میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں