نان رجسٹریشن میں یوٹیلیٹیز بلاک کر دیں گے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، حکومتی پالیسیوں کیوجہ سے مہنگائی میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایکسپورٹ 29 فیصد بڑھی ہے، آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے، ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بلند ترین سطح پر ہیں ،اسٹاک ایکسچینج نئی حدیں عبور کر رہی ہے۔

 اب معاشی استحکام آئے گا، پرامید ہوں کہ ایکسچینج ریٹ اور پالیسی ریٹ ہماری توقع کے مطابق رہیں گے،

نجی شعبے کو ملک کو لیڈ کرنا ہوگا، ملک کی بہتری کیلئے بیرون ملک سے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

 سرکاری اداروں میں اصلاحات لا رہے ہیں، رائٹ سائزنگ پر عمل کر رہے ہیں، 6 وزارتیں ختم کرنے کے فیصلے پر اب عملدرآمد ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، مختلف وزارتوں میں ڈیڑھ لاکھ پوسٹوں کو ختم کیا جا رہا ہے جبکہ سول سروس ایکٹ میں ترمیم ہو گی۔

 ٹیکس محصولات میں اضافہ ناگزیر ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں فائلرز کی تعداد دوگنا ہو گئی ہے، رواں سال اب تک 7 لاکھ 23 ہزار نئے فائلرز آ گئے ہیں۔

 نان فائلرز گاڑیاں اور جائیداد نہیں خرید سکیں گے،3 لاکھ ہول سیلرز ہیں، 25 فیصد سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں، ڈیٹا ہمارے پاس ہمیشہ سے تھا، دیکھیں گے فائلرز نے کیا ظاہر کیا اور اصل اثاثے کیا ہیں۔

 ایف بی آر میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے، نان رجسٹریشن میں یوٹیلیٹیز بلاک کر دیں گے، پروڈکشن یونٹس صرف رجسٹرڈ ہول سیلرز کو مال بیچ سکیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں