آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی منظوری
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کیلئےقرض کی منظوری دی گئی ،پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز قرض کی پہلی قسط فوری طور پر جاری کردی جائے گی۔
پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام 37ماہ پر محیط ہو گا،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جولائی میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔
پاکستان نے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Load/Hide Comments